
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیلی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے حماس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس سے براہ راست مذاکرات اسرائیل کے مفاد میں ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق مذاکرات کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور خطے میں امن پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے پیش رفت کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکاف آئندہ ہفتے حماس کے وفد سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔







