پاکستانی خبریں

پاکستان میں کویڈ 19 کے کیسز میں 80 فیصد کمی امریکی اخبار نے پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا

صوبہ پنجاب سے لاک ڈاون ختم کردیا گیا بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع

(خلیج اردو ) پاکستان میں کویڈ 19 کے کیسز میں مزید کمی تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات کھول دیئے گئے ۔ پاکستان میں دو مہینیں پہلے کے مقابلے میں کیسز میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فیکٹریاں، ریٹیل دکانیں، شاپنگ مالز اور پلازیں کھول دیئے جنکو کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

تاہم تعلیمی ادارے اور ٹریننگ مراکز کے ساتھ شادی ہالز ،ریسٹورانٹس، ایکسپو ہالز تا حکم ثانی بند رہنگے ۔ اس کے علاوہ پارکس ،کھیل کے میدان ، بیوٹی پارلرز اور سنیما ہالز ، تھیٹرز بھی بند رہنگے ۔

پاکستان میں موجودہ کویڈ 19 کیسز کی تعداد 25 ہراز 172 ہے اور اموات کی تعداد 5 ہزار 982 ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں مشیر صحت کو تبدیل کرکے ڈاکٹر فیصل سلطان کو مشیر صحت کی زمینداری سونپ دی ہے ۔

جہاں تک دیگر صوبوں کی بات ہے تو صوبہ پنجاب سے لاک ڈاون ختم کردیا گیا ہے اور بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے ۔ پنجاب میں تمام تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 7 تک کھولے رہنگے ۔
خیبر پختونخواہ میں بھی کویڈ 19 کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے اور صوبے کے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگیا ہے ۔

صوبہ سندھ میں بھی حالات معمول پر آئے ہیں اور کراچی میں اسپتال مریضوں سے خالی ہورہے ہیں ۔

امریکی اخبار کے مطابق کراچی میں بڑے اسپتال اب کرونا وائرس کے مریضوں سے پاک ہورہے ہیں ۔ اخبار نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور ایران میں اب ابھی کویڈ 19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ پاکستان نے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں اہم پیش رفت کیا ہے ۔

امریکی اخبار نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا ہے جس میں وزیر اعظم نے مئی کے مہینے میں لاک ڈاون کو ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیا تھا اور پاکستان لاک ڈاون کے بغیر ہی کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے ۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button