متحدہ عرب امارات

دبئی میں بھارتی منیجر پر دیوالی پارٹی میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

بر دبئی میں واقع فلیٹ میں پارٹی کے بعد منیجر نے خاتون کو ٹھہرنے کا کہا اور جنسی ہراساں کیا

(خلیج اردو ) دبئی میں بھارتی منیجر پر دیوالی پارٹی میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے جب اس نے بر دبئی میں واقع فلیٹ میں پارٹی کے بعد خاتون کو ٹھہرنے کا کہا اور جنسی ہراساں کیا۔

تفصیلات کے مطابق بر دبئی میں منیجر نے اپنی رہائش گاہ پر دیوالی پارٹی کا اہتمام کیا اور اپنے تمام آفس والوں کو مدعو کیا ۔ پارٹی جاری رہی اور آدھی رات کے بعد سب آفس والے یکے بعد دیگرے گھر جانے لگے ۔ منیجر نے خاتون کو روکنے کے لئے کہا اور صوفےپر بیٹھا دیا ۔

خاتون کے مطابق صوفے پر بٹھانے کے بعد منیجر نے میرا ہاتھ پکڑا اور اپنی طرف کھینچا ۔ ہاتھ کھینچتے ہوئے منیجر نے خاتون کے ہونٹوں کو چھومنے کی کوشش کی مگر خاتون نے اسے پیچھے دھکیل دیا ۔

خاتون نے کہا کہ میرے انکار کے بعد منیجر نے مجھے جانے دیا اور کہا کہ میرے افرکے بارے میں سوچ لینا ۔ اگلے دن خاتون نے بر دبئی میں واقع پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کی ۔ جس پھر پولیس نے بھارتی منیجر کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button