متحدہ عرب امارات

کوویڈ-19 کی وبا کے بعد دنیا کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم

امارات پولیو مہم نے 20 تا 26 جولائی تک پاکستان میں 7لاکھ 22ہزار500 بچوں کوکامیابی سے پولیو کے قطرے پلائے ہیں

ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آل نھیان کے پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کے تحت یو اے ای پاکستان امدادی پروگرام نے یہ اعلان کیا ہے کہ امارات پولیو مہم نے 20 تا 26 جولائی تک پاکستان میں 7لاکھ 22ہزار500 بچوں کوکامیابی سے پولیو کے قطرے پلائے ہیں  جس کو کوویڈ-19 کی عالمگیر وبا کے بعد  اس مہم کودنیا کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم سمجھا جاتا ہے

یو اے ای پاکستان امدادی پروگرام کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ الغفلی کے مطابق   یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کے طرف سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کو مظبوط کرنے کے ساتھ بچوں کی حفاظت اور عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے عزم کی عکاس ہے۔

الغفلی کا مذید کہنا تھا  کہ امارات پولیو مہم کے دوران  ہدف 7لاکھ 66ہزار بچوں کا تھا تاہم اس مہم کے دوران  7لاکھ 22ہزار500 پاکستانی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دئے  گئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 94.3 فیصد رہا ،  انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وہ علاقے  جن میں پولیو کی وبا پھیل رہی ہے ہماری اولین ترجیح اور ہدف رہے  ، کیونکہ  2020 میں اب تک ان علاقوں میں پولیو کیسز کی تعداد 60 سے زیادہ ہیں ۔

بتایاگیا ہے کہ ایک ہفتہ تک  جاری رہنے والی یہ مہم سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے خطرناک علاقوں میں چلائی گئی جن میں جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے ، بلوچستان میں کوئٹہ شہر ، پنجاب میں اٹک اور فیصل آباد اور صوبہ سندھ میں کراچی شامل ہیں۔

پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت کوویڈ -19 کے ٹیسٹ  بھی کرائے گئے اور وبا سے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا گیاتھا

واضح رہے کہ  پچاس سال سے زیادہ عمر کے ہیلتھ ورکرز اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اس مہم میں شامل نہیں کئے گئے  اور حفاظتی  اقدامات میں سماجی دوری پر عمل درآمد بھی شامل تھا

اس مہم کے دوران  والدین کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے پہلے اپنے ہاتھ صاف کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں  ، جو کہ مہم کے دوران  مفت فراہم کئے گئے۔ الغفلی نے اعلان کیا کہ امارات پولیو مہم پاکستان کے 85 علاقوں میں 17 اگست 2020 کو نئی 10 روزہ مہم شروع کرے گی جس میں 1کروڑ55لاکھ،26ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی

دو ہزار چودہ میں اس کے آغاز کے بعد سے ، متحدہ عرب امارات کے قطرے پلانے کی مہم نے 86 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کو پولیو ویکسین کی 4545 خوراکیں فراہم کی ہیں۔

پاکستان اور افغانستان پر خصوصی توجہ کے ساتھ ، شیخ محمد بن زاید نے پولیو کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لئے 2011 سے اب تک 327.8 ملین ڈالر کا بھی وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button