پاکستانی خبریں

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش مزید ایک ماہ بڑھا دی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود اب 23 اگست تک بند رہے گی۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی صرف بھارتی ملکیت کے طیاروں تک محدود نہیں بلکہ ان طیاروں پر بھی لاگو ہے جو بھارت نے لیز پر حاصل کیے ہیں، خواہ وہ فوجی ہوں یا سول مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہوں۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ بندش پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بج کر 59 منٹ تک مؤثر رہے گی۔ یاد رہے کہ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے، اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button