سپورٹسپاکستانی خبریں

محمد آصف کی حارث راؤف اور شاہین شاہ آفریدی پر تنقید، نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا

خلیج اردو
لاہور:پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے حارث راؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی صرف دو اوورز کے باؤلرز ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی حارث راؤف کے بارے میں کہا تھا کہ اس کے پاس صرف تیز رفتاری ہے اور اس کی رفتار اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حارث راؤف دس اوورز کے باؤلر نہیں ہیں اور اگر آخری اوور میں 20 رنز بچانے ہوں تو شاہین اور حارث وہ میچ بھی نہیں جیتا سکتے ہیں۔

آصف نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کہا کہ اگر شاہین کو ایک چھکا لگ جائے تو وہ اپنے لائن کا پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شروع میں وکٹیں لے لیتا تھا، لیکن اب دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ اس کے پاس صرف ایک ہی گیند ہے جو شروع میں پیڈ پر مارنے کی کوشش ہوتی ہے، اور اس کے لیے بلے باز پہلے سے تیار ہوتے ہیں۔

محمد آصف نے نسیم شاہ کے حوالے سے کہا کہ نسیم شاہ میں ٹیلنٹ ہے اور اس میں دس اوور کا باؤلر بننے کی صلاحیت ہے، جس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی سوئنگ اور سپیڈ میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مستقبل میں ایک اہم باؤلر ثابت ہو سکتا ہے۔

سابق کرکٹر نے شعیب اختر کو دنیا کا سب سے تیز رفتار باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر ٹیسٹ کرکٹ میں دن میں 20 اوورز سے زیادہ کراتے تھے اور ان کے پاس مکمل ردھم، سوئنگ اور سپیڈ تھی۔ آصف نے مزید کہا کہ شعیب اختر اپنے سوئنگ اور سپیڈ سے بلے بازوں کو ڈرا کر آؤٹ کرتا تھا، لیکن آج کے باؤلرز کے پاس نہ سوئنگ ہے، نہ سپیڈ ہے، اور نہ ہی ان کی فٹنس اور ڈسپلن وہ معیار رکھتے ہیں۔

آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے موجودہ باؤلرز میں کمزوریاں ہیں، وہ پھر بھی پاکستان کے مین باؤلرز ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button