
(خلیج اردو) پاکستان اور بھارت نے پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس ملک انے کے لئے بارڈر کھول دیئے ۔ دونوں ممالک کے تقریبا دو سو شہری مارچ سے وطن واپس آنے کا انتظار کر رہے تھے ۔
اس میں تقریبا 82 پاکستانی تھے جو سفری پابندیوں کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے تھے جبکہ 100 کے قریب بھارتی باشندے تھے جو اپنے وطن واپس آنے کے لئے بے قرار تھے ۔
بارڈر کے دونوں اطراف میں پھنسے ہوئے شہریوں کے اہل خانہ بار بار حکومتوں سے درخواست کرتی رہی کہ شہریوں کو آنے کی اجازت دی جائے جو آخر کار قبول کر لی گئی اور شہری اپنے اپنے ملک واپس پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آنے والے شہریوں کا کویڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا اور کچھ دن قرنطینیہ میں گزارنے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
دونوں ممالک میں کشیدگی کے باوجود واہگہ اتاری بارڈر شہریوں کی سہولت کے لئے کھول دیا گیا تاکہ تین مہینوں کے بعد شہری اپنے گھر پہنچ جائے ۔
پاکستان اور بھارت کے اس مثبت اقدام کو مغربی سفارتکاروں نے سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسے اقدامات سے کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ پیچھے ہفتہ پاکستان اور بھارت نے نیا مسعودہ جاری کیاتھا جسکے تحت سفارتکاروں کی تعداد کو کم کردیا گیا تھا جسکی وجہ سے 100 کے قریب پاکستانی سفارتکار وطن واپس آگئے تھے۔
Source: Gulf News





