پاکستانی خبریں

ہم پرامن قوم ہیں، مگر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، آپریشن بنیان المرصوص اس کا ثبوت ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت

خلیج اردو
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے مگر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کی اور ان کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں اور جارحیت پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا اور پاکستان کی سرزمین پر دشمن کے ناپاک قدم نہیں پڑنے دیے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا اور آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button