پاکستانی خبریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اسلام آباد سے مظفر آباد تک کشمیر یکجہتی ریلی

پاکستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی

(خلیج اردو ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت ۔پاکستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مخالفت کی گئی۔

پاکستان میں کشمیر یکجہتی ریلی۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی ظالم پالیسی دنیا پر ظاہر ہوچکی ہے اور بھارت ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا دی ہے اور سیکولر سٹیٹ کا لقب بھی بھارت سے چھن گیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں امن اور سلامتی کا وعدہ کیا تھا مگر امن کی بجائے کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کہ نریندر مودی مسلمان اکثریتی کشمیر کو مسلمان اقلیتی کشمیر میں تبدیل کر رہا ہے تاکہ وہاں ہندو انتہا پسند راج قائم کر سکے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام اباد سے مظفر آباد تک ریلی نکالی اور عوامی جلسہ سے بھی خطاب کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1948 میں جس ریفرنڈم کا وعدہ کیا گیا تھا ابھی تک وہ نہیں کیا گیا ۔ وزیر اعظم  عمران نے متعدد بار نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی ہے اور بین القوامی ممالک سے کشمیر میں مداخلت کی اپیل کی ہے مگر ابھی تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں نکل سکا ۔

پاکستان میں جگہ جگہ پوسٹرز لگائے گئے ریلیاں نکالی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ اقوم عالم کو متنبہ کیا جاسکے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کوئی ردوبدل پیش کرے ۔

Source:Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button