پاکستانی خبریں

دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے پر علی امین کی ٹانگیں کانپتی ہیں، ملک سے مخلص ہیں تو دہشت گردی کے خلاف بات کرنی ہوگی،عطا تارڑ

آرمی چیف موجودہ حکومت کے ساتھ معیشت کی بحالی کے عمل میں مکمل تعاون کر رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ

خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بات کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے، لیکن علی امین گنڈا پور دہشت گردوں کے خلاف لب کشائی سے بھی گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے مخلصی ہے تو دہشت گردی کی مذمت سب سے پہلے کرنی ہوگی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ "ہم 28 مئی والے ہیں اور وہ لوگ گیڈر 9 مئی والے ہیں”۔ انہوں نے تحریک انصاف کو اندرونی خلفشار اور گروپ بندی کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے، وہ پارٹی کے ساتھ بھی وفادار نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، اور ایسے ہی رہیں گے۔ آرمی چیف موجودہ حکومت کے ساتھ معیشت کی بحالی کے عمل میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 11 برسوں میں نہ تو خیبرپختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ قائم کر سکی، نہ ہی ایک فعال فارنزک لیب بنا سکی، جو ان کی نااہلی اور عدم ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button