
خلیج اردو
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے، یوں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 46 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے 26 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخر میں 21 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ محمد حارث اور عرفان خان نے 11، 11 رنز بنائے۔
دیگر بیٹرز میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا سکے جبکہ حسن نواز اور جہانداد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور اش سودھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو باندھے رکھا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے گیند باز اس ہدف کا دفاع کر پائیں گے یا نیوزی لینڈ یہ ہدف حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کرے گا۔