سپورٹس

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

خلیج اردو
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 136 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں حاصل کر کے میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ فن ایلن نے 38 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مچل ہے نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ڈیرل مچل نے 14 رنز بنائے، جیمز نیشم نے 5 رنز جبکہ مارک چیپمین صرف 1 رن بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی اس فتح کے ساتھ سیریز میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button