پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

خلیج ٹائمز کے مالک نے 2 سو پاکستانیوں میں مفت ٹیکٹ تقسیم کئے

ایک فلائٹ شارجہ سے ملتان دوسری اسلام آباد روانہ

(خلیج اردو ) خلیج ٹائمز انگریزی اخبار کے مالک سہیل گلداری نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے 2 سو مسافروں کو ٹیکٹ خرید کر پاکستان بھیج دیا ۔ سہیل گالداری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اورسیز پاکستانی ذولفقار بخاری کے ساتھ گزشتہ دنوں ملاقات میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانیوں کے مدد کرنے کو تیار ہیں اور دس ملین روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھاجس سے انہوں نے 200 افراد کے ٹیکٹ خرید کر دیئے جو پی آئی اے کی دو فلائٹوں سے پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں ۔

دبئی میں پاکستان کے تونصل جنرل احمد امجد علی نے مسافروں میں ٹکٹیں تقسیم کی اور سہیل گالداری کا شکریہ ادا کیا جو بے سہارا پاکستانی باشندوں کے لئے آگے آئے اور امداد کا اعلان کیا ۔

تونصل جنرل احمد امجد علی

سید ذولفقار بخاری نے بھی گالداری برادرز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس کردار کی تعریف کی ۔ گالداری برادرز نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجویز پر بھی غور کیا اور سیاخت کے شعبے میں جلد ہی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا ۔

شارجہ ائیر پورٹ

مسافروں نے جنکا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا کہا کہ کویڈ 19 کی وجہ سے انکی نوکریاں چلی گئی ہے اور لاک ڈاون کی ابتر معاشی صورتحال نے انکے پاس کچھ بھی نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہا ہم گالداری برادرز کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ٹکٹیں لے کر دی اور واپسی کے سفر کا اہتمام کیا ۔ مسافروں کا کہا تھا کہ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں ہمیں بہت نقصان ہوا اور گالداری برادرز کا یہ احسان ہمیں ہمیشہ باد رہے گا

۔

Source; Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button