پاکستانی خبریں

اولمپین ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں بہترین ایشیائی ایتھلیٹ کا اعزاز

خلیج اردو
سیول – پاکستان کے معروف جیولین تھرو ایتھلیٹ اور اولمپین ارشد ندیم کو جنوبی کوریا نے ایشیا کے بہترین ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں ان کی شاندار کارکردگی اور مسلسل محنت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ارشد ندیم اس وقت جنوبی کوریا میں موجود ہیں جہاں وہ ایک بین الاقوامی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ان کا شمار ان چند ایشیائی ایتھلیٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہ ایوارڈ ارشد ندیم کے کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بھی عالمی سطح پر تسلیم کیے جا رہے ہیں۔ ارشد ندیم نے اعزاز کے حصول پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button