عالمی خبریںپاکستانی خبریںکرنسی ایکسچینج

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا امکان،فچ کی پیش گوئی: جون تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 285 تک گر سکتی ہے

خلیج اردو
23 اپریل 2025
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی روپیہ جون 2025 تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 285 تک گر سکتا ہے، جبکہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح 295 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ فچ کے مطابق حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ پر ممکنہ دباؤ سے نمٹنے کے لیے بتدریج روپے کی قدر میں کمی کریں گے۔

ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے بعد درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس پس منظر میں فچ نے نشاندہی کی ہے کہ اسٹیٹ بینک روپے کو مارکیٹ فورسز کے مطابق بتدریج کمزور ہونے دے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

فچ کا یہ تجزیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی مالیاتی اداروں سے مذاکرات کر رہا ہے اور روپے کی قدر میں استحکام مالی پالیسیوں کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button