پاکستانی خبریں

وزیر دفا ع خواجہ آصف کا مذاکرات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتما د کا اظہار

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفا ع خواجہ آصف نے مذاکرات کو پی ٹی آئی کی مجبوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر عمران خان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو چارج شیٹ کیا گیا ہے، پی پی ٹی آئی والوں کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی اور حکومت میں ممکنہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے فریقین میں خلوص کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کیمسٹری میں خلوص نام کی چیز نہیں۔

 

مسٹر خواجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف نفرت کا سیلاب برپا کیا،بانی پی ٹی آئی ملک کےخلاف بغاوت کا اعتراف کریں۔ ذاتی نہیں ملک کی خاطر مذاکرات کاخیرمقدم کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے معاملات سمیٹیں پھر بات آگے بڑھے گی،پی ٹی آئی نے مذاکرات کی باضابطہ درخواست نہیں کی۔ حکومت بھی جواب دینے کیپوزیشن میں نہیں۔ عمران خان،بشریٰ بی بی اوربہنیں الگ بیانات دیتے ہیں،۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button