
خلیج اردو
لاس ویگاس:امریکی شہر لاس ویگاس کی جج نے دو ریاستوں میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ایک صدی قید کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلے کے تحت اگرمجرم 21 سو 20 تک زندہ رہا تو مخصوص وقت کیلئے پیرول پر رہا ہونے کا اہل ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بتیس سالہ ملزم کرسٹوفر میکڈونل نے اکتوبر میں قتل، اقدام قتل، قتل کی سازش، ہتھیاروں کے الزامات اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے سمیت بیس جرائم کا اعتراف کیا۔
کلارک کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ جج ٹیرا جونز نے کرسٹوفر کو کم از کم 100 سال قید کی سزا سنائی۔
مقامی کے ایل اے ایس ٹی وی کا کہنا ہے،میکڈونل کے چونتیس سالہ بھائی شان میکڈونل اوراس کی 29 سالہ اہلیہ کیلی لیوس کوبھی درجنوں الزامات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں نے 26 نومبر دو ہزار 20 کو گیارہ گھنٹے تک ہنگامہ آرائی کی تھی جس میں اندھا دھند فائرنگ بھی شامل تھی۔







