عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان کی معاشی بحالی حقیقت بن چکی ہے، خودمختار آبی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

خلیج اردو
لندن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اب کوئی امکان نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا پرائمری بجٹ 3.6 کھرب روپے سرپلس ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس ہو چکا ہے۔ مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے اور قرض کے جی ڈی پی سے تناسب میں بھی بہتری آئی ہے، جو 75 فیصد سے کم ہو کر 65 فیصد تک آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکس اصلاحات کے تحت رئیل اسٹیٹ، ہول سیل، ریٹیل اور زرعی شعبوں کو بھی باقاعدہ نیٹ میں لایا جا رہا ہے تاکہ معیشت کے غیر رسمی حصے کو دستاویزی بنایا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ پاکستان اپنے خودمختار آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے اور اس پر کسی قسم کی معطلی ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button