عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں تازہ فضائی حملوں میں اسکولوں، پناہ گزینوں کے خیموں اور تباہ حال اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں مزید 57 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری بمباری سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسپتال پہلے ہی گنجائش سے زیادہ مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور بمباری کے باعث طبی سہولیات تقریباً مفلوج ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب، حماس نے جوابی کارروائی میں 7 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عسکری تناؤ کے اس شدید ماحول میں شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے باعث علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کی رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور لاکھوں افراد بنیادی غذائی ضروریات سے محروم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button