پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کےلئے پاکستان کی کوششیں تیز۔۔ متعدد ٹیکس مراعات اور سبسڈیز ختم کرنے سمیت آئی ایم ایف اہداف کو پورا کرنے کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔26 میں سے 25 اہداف جون 2025 تک مکمل کیئے جائیں گے۔ 

خلیج اردو
اسلام آباد: آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کےلئے پاکستان کی کوششیں تیز۔۔ متعدد ٹیکس مراعات اور سبسڈیز ختم کرنے سمیت آئی ایم ایف اہداف کو پورا کرنے کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔26 میں سے 25 اہداف جون 2025 تک مکمل کیئے جائیں گے۔

 

متعدد ٹیکس مراعات اور سبسڈیز ختم کی جائیں گی۔ ٹیکس ایمنسٹی دینے سے گریز کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو رپورٹ ارسال کر دی گئی۔

 

رپورٹ میں آئی ایم ایف اہداف کو پورا کرنے کی تفصیل دی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ متعدد ٹیکس مراعات اور سبسڈیز ختم کرنے سمیت پلان پر جزوی عملدرآمد جون تک مکمل ہوگا۔جون میں بجٹ اہداف کے ذریعے باقی پلان پر عمل ہوگا،26 میں سے 25 اہداف جون 2025 تک مکمل کیئے جائیں گے۔ اہم ترین اہداف پر عملدآمد تیز کیا جائے گا۔

 

سب سے بڑا پلان سرکاری کمپنیوں بارے نئی پالیسی سےمتعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کے مستقبل کا فیصلہ نئے قوانین کے تحت کیا جائے گا، ان قوانین کا ڈرافٹ بھی آئی ایم ایف حکام کو پیش کردیا گیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اس ڈرافٹ میں شامل نہیں ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بیرونی کرنسی ایکسچینج بارے آئی ایم ایف شرائط پر عمل جاری رہے گا۔ اسی طرح بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر بروقت عملدرآمد جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button