پاکستانی خبریں

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جے یوآئی شدید ناراض،جے یوآئی کے جنرل کونسل اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف قرار داد منظور،،فیصلہ کیا گیا کہ جے یوآئی مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاج کرے گی،

خلیج اردو
اسلام آباد: جے یوآئی نےعام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ ایک الیکشن کے بعد مسلسل دوسرا الیکشن متنازع ہو تو پارلیمان کی کیا اہمیت ہوگی؟ پی ٹی آئی بتائے پہلے بھی اسی مینڈیٹ سے حکومت بنائی لیکن اب کیوں نہیں بنائی؟

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جے یوآئی شدید ناراض،جے یوآئی کے جنرل کونسل اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف قرار داد منظور،،فیصلہ کیا گیا کہ جے یوآئی مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاج کرے گی،

قرارداد کے مطابق جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل پارلیمانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرے تو ساتھ دیں گے۔

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا 2018 کے انتخابات کے بعد خیال تھا 2024 کا الیکشن منصفانہ ہوگا، لیکن ایک بار پھر ہماری خواہش کو کچل دیا گیا۔

امیر جے یوآئی نے سوال اٹھایا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کا یہی مینڈیٹ تھا اور آج بھی وہی ہے، اُس وقت پی ٹی آئی نے حکومت بنائی ،آج کیوں نہ بنائی؟

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مجوزہ حکومت پر
بھی خدشات کا اظہار کیا،،

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا اگر ایک ایک حلقے سے اپنی مرضی کے نمائندوں کو جتوایا جائے گا، تو وہ عوام کا نمائندہ نہیں ہوگا، ایسی پارلیمنٹ کیسی پارلیمنٹ ہوگی ،اس پر انگلی اٹھے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button