پاکستانی خبریں

تھائی لینڈ میں پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا، عثمان وزیر کل بھارتی حریف کے خلاف رنگ میں اتریں گے

خلیج اردو
23 اپریل 2025
پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کل تھائی لینڈ میں بھارتی حریف کے خلاف زور آزمائی کریں گے۔ یہ عثمان وزیر کی سولہویں انٹرنیشنل فائٹ ہو گی، اور وہ اب تک 16/0 کے ناقابل شکست ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

یہ پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کے روز سہ پہر تین بجے ہو گا۔ عثمان وزیر نے اس سے قبل بھی ایک بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر کے شکست دی تھی، اور اب ایک بار پھر وہ اسی عزم کے ساتھ رنگ میں اتر رہے ہیں کہ کامیابی پاکستان کے نام کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان وزیر نے قوم سے فتح کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں جیت پاکستان کے نام کروں گا”۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ بھارتی باکسر کا مقابلہ کریں گے اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button