متحدہ عرب امارات

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 32 فلسطینی شہید، حماس نے عالمی احتجاج کی اپیل کر دی

خلیج اردو
23 اپریل 2025
غزہ: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین فضائی حملوں میں خان یونس، غزہ شہر اور مہاجر کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خان یونس میں ایک حملے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ غزہ شہر کے الداہ چلڈرن ہسپتال پر بھی گولہ باری کی گئی، جس نے طبی سہولیات کی فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے۔ مغازی کیمپ اور جنوبی غزہ کے المواسی کیمپ پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری اور فائرنگ کی، جس سے خیموں میں آگ لگ گئی اور ایک شخص شہید ہوا۔

غزہ میں حملوں کے باعث جاری پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ شدید غذائی قلت کے باعث 3 لاکھ 45 ہزار فلسطینی بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں۔

حماس نے ہفتے کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔ قطر کے وزیراعظم نے بھی غزہ کی ناکہ بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ امن کی کوششوں کے خلاف ہے اور جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button