عالمی خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین سے معاہدے کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں کمی کا اشارہ

خلیج اردو
23 اپریل 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کا عندیہ دیتے ہوئے ایک اہم یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان معاہدہ ہونے جا رہا ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے اور اب امریکہ تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، بصورت دیگر امریکہ خود اپنی شرائط پر ڈیل طے کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سے "اچھی ڈیلنگ” کی جا رہی ہے اور چین پر ٹیرف 145 فیصد تک نہیں بڑھائے جائیں گے، بلکہ یہ صفر بھی نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے کہا کہ اس شعبے کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کے کسی ارادے کی بھی تردید کی۔

ٹرمپ کے اس بیان کو دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں نرمی کی جانب قدم سمجھا جا رہا ہے، جس سے عالمی مارکیٹوں پر بھی مثبت اثرات متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button