پاکستانی خبریں

اگر کوئی سیکیورٹی والا زخمی ہوتا ہے تو وہ بھی اس ملک کا بیٹا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس

خلیج اردو
پشاور:پشاور ہائیکورٹ کے ایک جج نے ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران غیر معمولی ریمارکس دیئے ہیں۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پہلی ترجیح ملک ،جو مسائل ہیں ان کو پارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں۔

 

پاکستان کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اس ملک کا نقصان ہوتا ہے۔اگر کوئی سیکیورٹی والا زخمی ہوتا ہے تو وہ بھی اس ملک کا بیٹا ہے۔

 

اس دوران عمرایوب نے کہا کہ میں جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں، میرے خلاف موٹر سائیکل چوری کی 3ایف آئی آر درج ہیں۔ اس پر جسٹس شکیل احمدنے ریمارکس دیئے کہ عمر ایوب صاحب آپ پر زیادہ ذمہ داری بنتی ہے آپ اپوزیشن لیڈر ہیں،حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،مسائل مل بیٹھ کر حل کریں، اسی میں سب کی بہتری ہے۔

 

عدالت نے عمر ایوب اور فیصل امین کی 21 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، درخواست گزار وں کو مقررہ وقت میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button