خلیج اردو
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کہہ رہی ہے کسی کو گولی نہیں لگی، یہ آئیں ہم ان کو دکھاتے ہیں۔
عمر ایوب نے بتایا کہ ہری پور کے عمران عباسی کو کندھے پر گولی لگی اور پیٹ سے نکلی اس سے پتہ لگتا ہے گولی اوپر سے چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ ڈی چوک میں موجود تھی۔ آخر میں علی امین گنڈاپور کی گاڑی نکلی۔
عمرایوب نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کتنی آفرز آئی ہیں یہ حکومت بتادے، انٹرنیٹ سپیڈ ڈیڈ اور یہ کہتے ہیں آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کاٹیکس شارٹ فال پر قابو پانے کا کوئی پلان نہیں ، مہنگائی میں کمی کا کہا جارہا ہے ہمیں بتایا جائے کہاں کم ہوئی ہے مہنگائی؟