پاکستانی خبریں

ہمارا ایک ہی سوال ہے کہ گولی کیوں چلائی،بیرسٹر گوہر

خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی طرف سے گولی نہیں چلنی چاہئے تھی۔ہمارے لوگ مشکل صورتحال سے گزررہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی ہر لیڈر نے ڈی چوک پہنچنا ہے، ۔تمام رہنماؤں کو کہاگیا تھا کہ ڈی چوک پہنچیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں مسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے لئے تمام لوگ بہترین کام کررہے ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن جماعت ہیں ، سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ہمیں ہدایت ہے کہ پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کریں۔بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قومی اسمبلی اجلاس میں جائیں۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں۔ کہیں منتقل نہیں کیا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے سے اخبار اور ٹی وی لے لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان  کو چھبیس نومبر کے واقعات کا کچھ پتہ نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button