پاکستانی خبریں

پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے، عمران خان

خلیج اردو
16 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جو اپنی جانوں پر کھیل کر ملکی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مسٹر خان نے کہا ہے کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں کل دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 فوجی جوانوں سمیت 20 سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے جو پاکستان کے دفاع اور اسکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں۔

گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان ادارے نے اپنے ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ دہشتگردوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے 8جوانوں اور او جی ڈی سی ایل کے 7سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

ایک اور واقعے میں شاملی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک کیپٹن سمیت 6 فوج جوان شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button