خلیج اردو
16 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
حیدرآباد: پاکستان میں اس وقت ٹویٹر پر علی خان ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس کی وجہ مشہور ٹک ٹاکر علی خان حیدرآبادی کی جانب سے ایک پرستار کو لائیو ویڈیو کے دوران اس کی سانولی رنگت کے باعث مذاق کا نشانہ بنانا ہے۔
ٹویٹر پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر علی خان اپنی کسی پرستار سے کسی ویڈیو شیئرنگ اپلیکشن پر بات کررہا ہے ۔ علی حیدرآبادی لڑکی سے کہتا ہے کہ اپنا کیمرہ صاف کیجئے کیونکہ آپ کی سیاہ رنگت کی وجہ سے میرا چھوٹا بھائی ڈررہا ہے۔مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہے، نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
https://twitter.com/duckybhai/status/1316453358652346374
ایک ٹویٹ کو مختلف اکاؤنٹ سے بار بار شیئر کیا جارہا ہے جس میں لکھا ہے کہ مسٹر علی نے اس پرستار کو کالی کہا اور ساتھ میں ٹویٹر پر اسے نسل پرستانہ کامنٹ کہہ کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/i_subhan_iqbal/status/1317023184047276032
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد میں علی حیدرآبادی کے رویوے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےاور غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔






