خلیج اردو
14 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئےبحفاظت سکول جاسکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔
Tomorrow we will welcome millions of children back to school. It is our priority & collective responsibility to ensure that every child can go to school safely to learn. We have worked to ensure that school operations are aligned with public health safety rules on #COVID19
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 14, 2020
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کل سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کے آغاز کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ ہم نے یہ امر یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئےبحفاظت سکول جاسکے۔ یہ ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے حوالےسےصحتِ عامہ کے قواعد سےہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کریں۔
پاکستان میں کل سے یونیورسٹی اور کالجیز کو ایس او پیس کے تحت کھولا جارہا ہےجبکہ اگلے مرحلے میں ہائی اسکول اور تیسرے مرحلے میں پرائمری اور مڈل تک کے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔






