متحدہ عرب امارات

خودکشی یا کوئی اور وجہ ، بھارتی خاتون اونچی عمارت سے گر کر ہلاک ، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
14 ستمبر 2020
شارجہ: شارجہ میں بھارتی خاتون اونچی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ 26 سالہ دوشیزہ نے شارجہ کے علاقہ آل مزاج میں 16 منزلہ عمارت سے مبینہ طور چلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت بہوانہ رام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ وہ ان وجوہات کو ڈھونڈ رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ان کے رشتہ داروں اور عمارت کے دیگر رہائشیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Source: khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button