(خلیج اردو ) اندرون شارجہ چلنے والی بس سروس 15 ستمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ شارجہ کے اندر چلنے والی بسیں 50 فیصد مسافروں کے ساتھ دوبارہ شروع کی جائے گی ۔
جوبیل بس سٹیشن بھی کل سے دوبارہ کھول دی جائے گی جو اپریل میں بند کردیا گیا تھا ۔ شارجہ میں چلنے والی بسیں بھی اپریل سے بند تھی جو کل سے دوبارہ شروع کردی جائے گی ۔
کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے بس سروس سخت خفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ شروع کی جائے گی ۔
احمد سعید آل نوریر، ڈاریکٹر جنرل سینٹرل آپریشن شارجہ پولیس کے مطابق بسوں میں سفر کرنے سے پہلے ترمل سکینر کے ذریعےباڈی سکینگ کی جائے گی ۔بس میں ایک ٹریف مکمل کرنے بعد انسداد کرونا سپرے کرنا لازمی ہوگا اور بسوں میں سوار ہوتے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے سیٹوں پر نشانات لکھے ہونگے ۔ مسافروں کو بسوں میں ماسک پہننا ہونگے اور سینٹائزرز بھی بسوں میں دستیاب ہونگے ۔
Source: Khaleej Times







