پاکستانی خبریں

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،وزیراعظم شہباز شریف

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چینی کی برآمد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگرملز دیوالیہ ہوجائیں گی۔

 

حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشت کاروں کو 800 ارب روپے میں سے 760 ارب روپے ادا کیے۔ شوگر ملز نے رواں سیزن کاشت کاروں کو 40 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ اگر چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کرسکیں گی۔ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے۔
5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے سے 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ ای سی سی کو چینی کے اسٹاک اور عالمی مارکیٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button