پاکستانی خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا،دان میں پھینک دینا چاہیے،وکیل صفائی کے دلائل مکمل

خلیج اردو
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند 29مئی کو فیصلہ سنائیں گے۔

 

سماعت کےدوران معاون وکیل نے رضوان عباسی کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کا موقف اپنایا تو عدالت نے ویڈیو لنک پر دلائل کا حکم دیا۔

 

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل دیئے کہ پانچ سال 11 ماہ شکایت درج نہیں کروائی اتنا وقت کیا کرتے رہے یہ کیس صرف اور صرف سیاسی طور پر نشانہ بنانے کیلئے دائر ہوا عزائم میں بدنیتی واضح ہے۔شکایت کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے۔

 

شادی تو قانونی ہوئی۔ حقائق بتانے پر پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو اگلے ہی روز عدالت سے ٹرانسفر کر دیا گیا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس کے بعد کیا توقع کرسکتے ہیں؟جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

 

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسکیوٹرنے سزا برقرار رکھنے کی استدعا کی فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button