پاکستانی خبریں

آئندہ مالی سال کا بجٹ حجم 18 ہزار 877 ارب مقرر، وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے مالی سال 24-25کا بجٹ پیش کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجٹ حجم 18 ہزار 877 ارب مقرر، وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے مالی سال 24-25کا بجٹ پیش کر دیا ، مہنگائی کی اوسط شرح 12 فیصد مقرر،ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے ، نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 845 ارب روپے اور صوبوں کو 7 ہزار 438 ارب روپے دیے جائیں گے۔

 

حکومت قومی بچتوں اور دیگر ذرائع سے 2 ہزار 662 ارب روپے آمدن حاصل کرے گی۔آئندہ سال بینکوں سے 5 ہزار 142 ارب روپے قرضہ لینے کا اندازہ، نجکاری سے 30 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال جاری اخراجات 17 ہزار 230 ارب روپے ، سود کی ادائیگی کے لیے 9 ہزار 775 ارب روپے ، پینشن کی ادائیگی کے لیے 1014 ارب روپے ، دفاع کے لیے 2122 ارب روپے ، سبسڈیز کا حجم 1363 ارب روپے ،سول حکومت کے اخراجات کے لیے 839 ارب روپے اور ایمرجنسی اقدامات کے لیے 313 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

 

پنشن کیلیے ایک ہزار14ارب مختص،گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ 17 سے 22 گریڈ تک افسران کی تنخواہوں بائیس اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

 

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ برانڈ ڈ کپڑوں اور جوتے پر ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ،سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلیے آلات کی درآمد پر ٹیکس میں رعایت ،فاٹا پاٹا کو انکم ٹیکس کی چھوت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ ،نان فائلرز ،ریٹلرز اور ہول سیلرز پر ایڈوانس وڈ ہولڈنگ ٹیکس لگے گا،نان فائلر کیلیے ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2.25 کرنے کی تجویز ،جعلی سگریٹ فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ ،سیمنٹ پر ایف ای ڈی پی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ ،ماہانہ پچاس ہزار کمانے والے پر ٹیکس نہیں لگے گا۔

 

بجلی گیس اور دیگر شعبوں کیلیے 1363ارب روپے سبسڈی مختص،توانائی کے شعبےکا ترقیاتی بجٹ 253 ارب روپے مختص، مہمند ڈیم ہائیڈرو پروجیکٹ کیلیے 45 ارب مختص، جامشورو1200میگا واٹ کول پاور پلانٹ کیلیے 21 ارب مختص، این ٹی ڈی سی کے سسٹم کی بہتری کیلیے 11ارب متخص آبی وسائل کیلیے 206 ارب روپے ، دیامیر بھاشا ڈیم کیلیے40 ارب روپے مختص، بی آئی ایس پی کیلیے 593 ارب روپے مختص، کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا فیصلہ، پی ایس ڈی پی کییلیے انفرا سٹرکچر کیلیے 824 ارب مختص، دفاعی اخراجات کیلئے دو ہزار 122ارب روپے مختص، الیکٹرک بائیکس کیلیے4ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

 

بجٹ دستاویز کے مطابق ٹیکنالوجی پارک ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ اسلام آباد کے لیے 11 ارب روپے مختص،سٹیٹ بینک 539ارب روپے کا ایکسپورٹ کریڈٹ فراہم کر ے گا ،آئی ٹی سیکٹر کیلیے 79 ارب روپے مختص کیےگئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button