پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے تمام قسم کے موبائل فون پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کردی

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 204،25 کیلئے موبائل فون پر یکساں سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام موبائل فون پر یکساں سیلز ٹیکس عائد کررہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یکساں ٹیکس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سب کو یکساں مواقع میسر ہوں اور مارکیٹ فورسز مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔ حکومت نے موبائل فونز کی مختلف اقسام  پر سیلز ٹیکس کی یکساں شرح عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے موبائل فونز کو 18 فیصد کی یکساں شرح  پر ٹیکس کرنے کی تجویز دی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق اگلے سال موبائل فون پر ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 81کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button