
خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سازشی ٹولے نے ملک کی سلامتی کوخطرے میں ڈالاجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی ہم نے اپنی سیاست کوقربان کرکے پاکستان کی معیشت کوبچایا شہبازشریف نے مزید کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمرہے دنیا بھرمیں جہاں بھی گیا، قرض کی بجائے سرمایہ کاری کا کہا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومتی حکمت عملی بھی زیربحث آئی ، وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہاکہ ملک کومعاشی مشکلات کے منجھدارسے نکال کراستحکام کی سمت میں لائے تاریخ گواہ ہے اپنی سیاست کوقربان کرکے پاکستان کی معیشت کوبچایا اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا وزیراعظم نے کہاکہ ملک کودیوالیہ کرنے کےخواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں ایسی انشتارسے بھرپورسیاست ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔
وزیراعظم نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ بجٹ میں جس قدرہوسکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے ۔بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پراپیگینڈے کا موثراورمدلل جواب دیں ۔۔ معاشی استحکام کیلئے ملکرشب وروزمحنت کرنی ہے وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اورسیاسی استحکام ہو،با وقارقومیں محنت، لگن اورحوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں