خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے ترتقیاتی ادارے سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگنے والی آگ بادی النظر میں سی ڈی اے کے اہلکار لگاتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے نے بتایا کہ اس سیزن میں اکیس مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی۔
جب چیف جسٹس نے سی ڈی اے سے پوچھا کہ کیا سی ڈی اے اہلکار یہ آگ لگاتے ہیں تو سی ڈی اے کے چیئرمین نے موقف اپنایا کہ کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔