
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحت، تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ افتتاحی پرواز کی قیادت محترمہ شاہدہ اسماعیل نے کی، جو کہ پاکستان کی خواتین کی ہوا بازی سمیت دیگر تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کی روشن مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی خواتین ملک کا فخر ہیں اور ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کو اس اہم پیش رفت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔