پاکستانی خبریں

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے وکلا کی ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی فہرست انتظامیہ کو ارسال

خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے منگل کے روز وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے ارسال کی گئی فہرست میں 6 رہنماؤں اور وکلاء کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فہرست میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی، وکلا سمیر کھوسہ، فیصل ملک، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر عباس شامل ہیں۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی، نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ ملاقات سے متعلق تمام ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پیشگی فیکس کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ تمام رہنما کل منگل کے روز اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ عمران خان سے قانونی مشاورت اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ملاقات کے دوران پارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور قانونی معاملات پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button