پاکستانی خبریں

پاکستان میں چالیس دنوں میں کرونا ریلیف اسپتال قائم

یاد ریے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وئرس کے 90554 کیس موجود ہیں جبکہ 145311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

(خلیج اردو ) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام اباد میں چالیس دنوں کی قلیل مدت میں بنائے گئے 250 بستروں پر مشتمل کرونا ریلیف اسپتال کا افتتاح کردیا ۔

ائسولیشن اسپتال اینڈ انفکشن ٹریٹمنٹ سنٹر میں کرونا وئرس سے متاثرہ مریضوں کا اعلاج کیا جائے گا ۔ اس اسپتال پر 980 ملین روپے خرچہ آیا ہے جو فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کارپوریشن چائنہ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ۔

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چائنہ کے سفیر یو جینگ، این ڈی ایم اے چیر مین لیفٹنٹ جنرل محمد افضل، پلاننگ منسٹر اسد عمر، وزیر اطلات شبلی فراز کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر جدید اسپتال اتنی قلیل مدت میں قائم کرنے پر متعلقہ اہلکاروں کو سراہا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔

یہ اسپتال پانچ وارڈوں پر مشتمل ہوگا جس میں علیحدہ کمرے بنائے گئے ہیں ۔ اس میں دو جنرل وارڈ قائم کئے گئے ہیں اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی میسر ہوگا ۔ یہ اسپتال جدید طبی تقاضوں کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے جس میں ہیلتھ منیجمنٹ سسٹم اور لیبارٹری انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم بھی بنائے گئے ہے ۔

http://<iframe title=”vimeo-player” src=”https://player.vimeo.com/video/436709652″ width=”640″ height=”360″ frameborder=”0″ allowfullscreen></iframe>

یاد ریے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وئرس کے 90554 کیس موجود ہیں جبکہ 145311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

 

Source :Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button