متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: لوڈنگ اور ان لوڈنگ لیے مختص جگہوں پر کار پارک کرنے والوں کے لیے حکام کی وارننگ

غلط جگہ پارکنگ کرنے والوں کو جرمانہ کیا جا سکتا ہے یا گاڑی اٹھائی جا سکتی، حکام

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے کار ڈرائیورز کو خبردار کیا وہ سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے مختص جگہوں  کو گاڑی پارک کرنے کے لیے استعمال سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی سی ابو ظہبی نے 9 جولائی کو  ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارکنگ کے لیے لوڈنگ اور ان لوڈنگ لیے مختص جگہوں کا استعمال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔  آئی ٹی سی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ  ایسا کرنے پر فوری طور پر جرمانہ کیا جا سکتا ہے یا گاڑی وہاں سے اٹھا لی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئی ٹی سی نے صحیح جگہوں پر قانونی طور پر پارکنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ  آئی ٹی سی ابوظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے اور پارکنگ کی جگہوں، ٹریفک مانیٹرنگ سینٹرز، ایکسل ویٹ اسٹیشنوں ، مال برداری کی سہولیات فراہم کرنے اور سڑکوں کے شعبے کے انتظام کی ذمہ دار ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button