
خلیج اردو ویب ڈیسک |10- جولائی-2020
دبئی: ایک 23 سالہ نیپالی کارکن کے خلاف الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے سڑک پر چلنے والی ایک عورت کے ساتھ سرعام فحش حرکات کیں اور اس نامناسب انداز میں چھوا۔
دبئی کورٹ میں جمعرات کے روز ایک مقدمے کی سماعت ہوئ۔تفصیلات کے مطابق ایک 43 سالہ فلپائنی نژاد گھریلو خاتون جبیل علی میں اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہی تھی کہ ملزم نے اپنے کپڑے اتارے پھر اس کی پیٹھ کو چھونے لگا۔
یہ واقعہ گذشتہ ماہ اس علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دن 01:20 کا وقت تھا تھا ، اور میں اپنے گھر کی طرف جا رہا تھی۔جب میں عمارت پہنچی ملزم میرے پیچھے چل رہا تھا۔ اس نے اپنے کپڑے کھولے اور میری پشت کو چھونے لگا۔
مدعی نے مزید بتایا کہ اس نے شور مچانا شروع کر دیا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔
مدعی عورت نے واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کروائی اور دبئی پولیس نے ملزم کو فوراً گرفتار کر لیا ۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو تسلیم کیا اور کہا کہ اس نے عورت کو جسمانی طور پر ہراساں کیا اور سرعام شرمناک حرکت کی۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ سے خاتون پر جنسی زیادتی اور سر عام فخش حرکات کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا۔
مقدمے کی اگلی سماعت 27 جولائی کو ہوگی۔
Source: Khaleej Times







