
خلیج اردو ویب ڈیسک |10- جولائی-2020

دبئی: دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی کرونا وبا سے نمٹنے کی کوششوں کی وجہ سے دبئی میں اس وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
شیخ منصور نے امارات کی سپریم کمیٹی آف کرائسس کی جانب سے انسداد COVID-19 کے منصوبوں اور پروگراموں پر عملدرآمد پر ولی عہد شہزادہ اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ، شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت اور مستقل پیروی کی تعریف کی۔انہوں نے دبئی کے جدید انفراسٹرکچر کو بھی اجاگر کیا جس نے وبائی امراض پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
.@sheikhmansoor bin Mohammed visits Dubai’s field hospital after discharging the last COVID-19 patient. His Highness thanked first line of defence heroes who worked tirelessly to combat the novel coronavirus. pic.twitter.com/6z7FXvHD9D
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) July 9, 2020
شیخ منصور بن محمد کا یہ بیان فیلڈ اسپتال کے دورے کے موقع پر سامنے آیا جو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں قائم کیا گیا تھا جس میں کرونا وبا سے متاثر مریضوں کی اعلیٰ درجے کی نگہداشت کی گئ۔اس فیلڈ ہسپتال کو آخری مریض کے جانے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔
Source:Gulf News






