Uncategorizedمعلومات

ویڈیو: سوشانت سنگھ راجپوت عرف سرفراز کی آخری فلم کا ٹائٹل سانگ ریلیز

سوشانت سنگھ راجوت نے گزشتہ ماہ ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی

خلیج اردو آن لائن: بھارتی ادارکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ‘دل بیچارا’ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو شائع کردی گئی۔ اے آر رحمن کے گائے ہوئے اور بہت خوبصورتی سے فلمائے اس گانے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

ویڈیو میں سوشانت راجپوت کو ایک کالج کے  پروگرام میں پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مرحوم اداکار نے اپنے خوبصورت رقص سے دل بیچارا کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ یہ گانا  اے آر حمان کی ٹریڈ مارک جازی بیٹس کی وجہ سے یقینی طور پر موسیقی سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔

یاد رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت بھارتی سینما کے  ابھرتے ہوئے نوجوان ستارے تھے۔ جنہوں نے پی کے جیسی ہٹ فلم میں  پاکستنای لڑکے سرفراز کا کردار اداکیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ ماہ ممبی میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔  سوشانت سنگھ کے مداہوں کو اس خبر پر شدید صدمہ پہنچا تھا۔ جس کا اظہار سوشل میڈیا پر اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button