معلومات

دبئی: سی وی (CV) پر لگانے کے لیے تصاویر مفت میں بنوائیں۔ بُکنگ کے لیے تفصیلات پڑھیں

.سی وی دیکھ کر کمپنی یا آجر اندازہ لگاتا ہے کہ آُپ نوکری کے حصول کے لیے کتنے مخلص ہیں

خلیج اردو ویب ڈیسک |10- جولائی-2020

کیا آپ نے کبھی  غور کیا ہے کہ نوکری کے لیےجمع کروائی گئی آپ کی سی-وی (CV) یا آپ کی لنکڈن پروفائل پر لگی آپ کی تصویر کتنی پرانی ہے؟ وہ تصویر آپ نے کب بنوائی تھی؟ اگر آپ نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا تو آپ کو ایسا کرنا چاہیئے۔ کیونکہ آجکل آپ کو نوکری دینےوالی کمپنی دیکھتی ہے آپ نے نوکری کے لیے تیار کی گئی سی وی پر کتنی محنت کی ہے۔ جس وہ کمپنی یا آجر اندازہ لگاتا ہے کہ آُپ نوکری کے حصول کے لیے کتنے مخلص ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اچھی سی وی آپ کی درخواست کو دلکش بناتی ہے اور آپ کے حسن زن کا ثبوت دیتی ہے۔

تاہم یہ بھی سچ ہے کہ ایک اچھے فوٹوگرافر سے اچھی تصویر بنوانا ایک مہنگا کام ہے۔ اس لیے بے روزگار افراد کے لیے اچھی سے اچھی تصویر بنوانا ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی جوڑا یہ کام بلکل مفت کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فوٹوگرافرز ایلس واسلوزیل اور تارا اٹکنسن اپنی خدمات مفت فراہم کررہے ہیں تاکہ ایسے بے روزگار افراد کی مدد کی جا سکے۔

فوٹوگرافرز ایلس واسلوزیل اور تارا اٹکنسن نے نجی خبررساں ادارے سٹی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے باعث بہت سارے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جنہیں اس وقت جاب اپلائی کرنے کے لیے ایک اچھی سی وی کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے ہم ایسے افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ انہیں ایک اچھی نوکری حاصل کرنے میں مدد ہوسکے۔

فوٹوگرافرز ایلس واسلوزیل اور تارا اٹکنسن دونوں دیرینہ دوست ہیں۔ انکے اس پراجیکٹ کا نام امپریشن سیشن (Impression Session) ہے۔  جس میں وہ القوز، دبئی میں واقع اپنے ہاٹ کولڈ نامی اسٹوڈیو میں بے روز گار افراد کی 15منٹ سے آدھے گھنٹے کا فوٹو شوٹ کرتے ہیں ۔ یہ تصویرں آپ اپنی سی وی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے کسی اور پورٹ فولیو کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اس پرجیکٹ کا اگلا سیشن 13 جولائی کو ہوگا۔ جس میں اپنی سیٹ بک کروانے کے لیے آپ درج ذیل پتہ پر ای میل کر سکتے ہیں۔

[email protected]

یا مزید تفصیلات کے لیے  ذیل میں دی گئی انسٹاگرام پوسٹ پر جائیں۔

https://www.instagram.com/p/CCQar3jJC_y/?utm_source=ig_embed

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button