
خلیج اردو
اسلام آباد: صدرِ مملکت کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی ترمیم سینیٹ کی مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی گئی۔ ترمیم حکومتی اراکین سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل سندھو نے پیش کی۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ “وزیراعظم” بھی شامل کیا جائے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم کے خلاف دورانِ مدت کسی بھی فوجداری مقدمے میں کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔






