پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی

حکومت کی کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی نے اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو بہتر بنایا

کراچی(خلیج اردو): پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک مرتبہ پھر ایشیاء کی پہلی اور دنیا کی چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز اپنے نام کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی بہترین کارکردگی کی وجہ حکومت کی کورونا کے خلاف زبردست حکمت عمل اور کورونا کے بعد معیشت کو بہتر خطوط پر استوار کرنا ہے۔

جمعرات کو نیویارک میں واقع گلوبل فنانشل مارکیٹ فرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس نے 38 اعشاریہ 5 فیصد کا بہترین فارن کیپٹل ریٹرن دیا۔

مارچ میں کورونا کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے کریش ہونے کے بعد جس انداز میں مارگیٹ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ، ماہرین نے اسے دھماکہ خیز قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button