
ممبئی(خلیج اردو):بھارتی ادارہ کنگنا راناوت نے ممبئی پولیس کے سربراہ کو کھری کھری سنا دی۔ اداکارہ کے خلاف تضحیک امیز ٹویٹ کرنے والوں کے ٹویٹ کو مبینہ طور پر لائک کرنے پر کنگنا نے ممبئی پولیس کے سربراہ کو کھری کھری سنا دیں۔
اپنے ٹویٹ میں کنگنا نے ممبئی پولیس کے سبرابرہ کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ جو لوگ سوشانت سنگھ کے قاتلوں کو بے نقاب کررہے ہیں ان کے خلاف توہین امیز ٹویٹ کی جارہی ہے اور ان ٹویٹس کو ممپئی پولیس کے سربراہ کی جانب سے لائک کیا جانے قاتلوں کی پشت پناہی ہے اور اس اقدام پر آپ کو شرم آنی چاہیئے۔ ممبئی پولیس کو اس حد تک گرنے پر شرم کے مارے ڈوب مرنا چاہیئے۔
Liking derogatory tweets about people who are fighting against the murderers of Sushant, instead of condemning public teasing and bullying like this @CPMumbaiPolice is encouraging it, @MumbaiPolice has hit all time low … SHAME !! pic.twitter.com/9H4mhC9Nsk
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) September 1, 2020
اس ٹویٹ کے جواب میں ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ ایسے ٹویٹس کو ممبئی پولیس کے سربراہ کی جانب سے لائک نہیں کیا گیا۔ سائبر پولیس اسٹیشن اس معاملے کی جانچ کررہی ہے کہ جعلی سکرین شارٹ کس نے بنائی ہے۔
کنگنا راناوت سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی موت کو لے کر کافی ایکٹیو ہے اور وہ انڈسٹری میں انسائیڈر اور آؤٹ سائیڈر کو لے کر بحث کرنے والوں کی سرخیل مانی جاتی ہے۔







