پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1845 پوائنٹس کا اضافہ

خلیج اردو
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جب مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 1845 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 1.68 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 854 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں اس تیزی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد، ممکنہ مالیاتی اصلاحات، اور ملکی معیشت سے متعلق مثبت اشاروں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں مارکیٹ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button